پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے لاہور میں گرینڈ سحری کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ سیاسی جماعتیں سحر و افطار جیسی سیاسی چالیں چلتی ہیں، جن کا مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ سیاسی چال ہوتا ہے۔
لاہور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گرینڈ سحری کا انتطام آئے روز کسی نہ کسی جگہ پہ ہوتا ہے۔
‘پاکستان میٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے ورکروں کا کہنا تھا کہ سحری کا یہ کام انھوں نے کرونا کی دنوں میں شروع کیا تھا اور تب سے ہی فیصلہ کیا کہ ہرسال سحری کروائی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ جو لوگ سحری نہیں کر پاتے یا تو وہ ہمارے دستر خوان پر آتے ہیں اور بعض اوقات ان ے گھروں پر بھی سحری کا سامان پہنچایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ انسانیت کی خدمت بھی ہے اور دین کی طرف لوگوں کی ایک ترغیب بھی ہے۔ جو لوگ روزہ اس وجہ سے نہیں رکھ پاتے کہ وہ سحری نہیں کرسکتے، ان کو سحری کروانا ہی ان کا مقصد ہے۔
مرکزی مسلم لیگ کے ورکروں کے مطابق لاہور میں 150 سے زائد کچن ایسے ہیں جہاں پر سحری بنا کر مستحق افراد تک پہنچائی جاتی ہے، تاکہ وہ روزہ رکھ سکیں۔
ورکروں نے بتایا کہ سحری کا خرچہ مقامی سطح پر اکٹھا کیا جاتا ہے اور ہر ٹیم اپنا حصہ جمع کر کے سحری کا پروگرام کرتی ہے۔