Follw Us on:

عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے دو کیسوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر اور سابق رہنما فرخ حبیب کو مسلسل غیر حاضری کی بنا پر اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

عدالت نے غیر حاضری کی وجہ سے مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت اور دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ اور دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ یکم مارچ 2023 کو جب عمران خان فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے تو پی ٹی آئی کے حامیوں کے ہجوم نے دونوں مقامات پر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس نے پی ٹی آئی قیادت اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اس سلسلے میں 29 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، جن میں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار اور نجی گارڈز شامل تھے۔

بعدازاں 18 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اور عمران خان کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 25 افراد زخمی اور 30 گاڑیاں نقصان پہنچا چکی تھیں۔

اسی دوران الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں مزید تین گواہان کو شامل کرنے کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے کمیشن سے دلائل طلب کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: جی ڈی اے کی بلاول بھٹو کو کینال منصوبے کے خلاف جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس