Follw Us on:

جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والےشخص کو گرفتار کرلیا۔

نفرت انگیز چلانے والےشخص کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے، جسے بنی گالہ کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق سعید جعفر ایکسپریس حملے کے دوران ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے توہین آمیز مواد شیئر کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

مزید برآں، ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو فروغ دینے، ان گروپس کی حمایت میں اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نہ صرف ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہا تھا بلکہ انتہا پسندوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات بھی پوسٹ کر رہا تھا۔ ایجنسی نے مزید تفتیش کے لیے اس شخص کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ  جعفر ایکسپریس، نو بوگیوں میں 400 سے زائد مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ منگل کو بولان پاس کے علاقے ڈھادر میں اس پر حملہ ہوا۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب مسلح بندوق برداروں نے منگل کی سہ پہر صوبے کے ایک دور افتادہ، پہاڑی علاقے میں ٹرین کو روکنے پر مجبور کیا، اس حملے کی ذمہ داری صوبے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے پیچھے ایک دہشت گرد گروہ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے فوراقبول کی۔۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس