Follw Us on:

مریم نواز نے ‘آغوش’ پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کی امداد کا اعلان کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک انقلابی اقدام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد حاملہ خواتین اور دو سال تک کے بچوں کی ماوں کو مالی امداد اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

مریم نواز نے ‘آغوش’ پروگرام کی لانچ کے دوران کہا کہ اس پروگرام کا پہلا مرحلہ 13 اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے۔

ان اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ اڈو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہالنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اس پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہر حاملہ خاتون کو صحت مرکز میں رجسٹریشن کے وقت 2,000 روپے کی امداد دی جائے گی اور اس کے بعد اس کی باقاعدہ طبی معائنے کے دوران بھی امداد ملتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو ہر وزٹ پر 1,500 روپے فراہم کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں کل 6,000 روپے کی امداد ہو گی۔

پروگرام کا ایک اور اہم حصہ یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت 4,000 روپے کا تحفہ دیا جائے گا جب کہ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے طبی معائنے پر بھی 2,000 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی رجسٹریشن پر 5,000 روپے دیے جائیں گے اور بچے کی ویکسینیشن کے لئے 4,000 روپے کی امداد دو قسطوں میں دی جائے گی یعنی ہر قسط میں 2,000 روپے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ‘آغوش’ پروگرام کے تحت خواتین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس پروگرام کی مدد سے نہ صرف ماؤں کو مالی امداد ملے گی بلکہ ان کے بچوں کی صحت اور مستقبل بھی محفوظ ہوگا۔

یہ پروگرام پنجاب میں خواتین کے لیے ایک ایم اقدام ہے جس کے تحت صحت کے حوالے سے ایک جدید اور معاون نظام فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اس تاریخی اقدام نے صوبے کی حاملہ خواتین اور ماؤں کے لیے ایک امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں بچوں کی پیدائش پر لاکھوں روپے کی سبسڈیز اور دودھ کی مفت فراہمی کا اعلان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس