Follw Us on:

‘کراچی کی ترقی کے لیے50 ارب روپے کا پیکیج جلد متعارف کروایا جائے گا’ شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
'کراچی کی ترقی کے لیے50 ارب روپے کا پیکیج جلد متعارف کروایا جائے گا' شہباز شریف

کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے شہر کے اہم مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان جلد کراچی کے دورے کے دوران متوقع ہے۔

اس پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے جو شہر کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P) کی قیادت اور سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے مسائل پر وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کراچی کی حالت زار اور اس کے لیے فوری ترقیاتی پیکیج کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اس اہم درخواست کے بعد وزیراعظم نے شہر کے مسائل کے حل کے لیے اس پیکیج کی منظوری دی۔

اس پیکیج کے تحت کراچی کے انفراسٹرکچر، پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، صحت، ماحولیات اور دیگر اہم مسائل پر منصوبے تیار کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اردگرد رہنے والے یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان میں لگی آگ ان تک نہیں پہنچے گی، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت اس منصوبے کی تیاری میں سندھ کے گورنر MQM-P اور صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کرے گی تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا جا سکے اور پیکیج کو مؤثر اور جامع بنایا جا سکے۔

اس ترقیاتی پیکیج کی عملی کارروائی کے لیے ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اور امپلیمنٹیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔

اس کمیٹی میں سندھ گورنر MQM-P اور صوبائی حکومت سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ پیکیج کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ انہوں نے اور MQM-P قیادت نے وزیراعظم سے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی تھی اور وزیراعظم نے اس پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

کراچی کی حالت زار اور اس کے شہریوں کی زندگی میں بہتری کے لیے یہ پیکیج ایک تاریخی اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اس پیکیج کی منظوری، شہر کے باشندوں کے لیے ایک خوشخبری ہے اور اس کے نفاذ کے بعد کراچی میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔

جلد ہی اس پیکیج کا باضابطہ اعلان متوقع ہے جس کا شہر کے عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے ‘آغوش’ پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کی امداد کااعلان کردیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس