اپریل 5, 2025 4:58 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے رات نو بجے 28 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔، جب کہ دوسری ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی، یہ اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوگی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ (فوٹو: پاکستان ریلوے)

چوتھی ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا چلے گی۔ پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد شیخوپورہ چلے گی۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا۔ جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے، جب کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان تجارتی گزرگاہ طورخم 25 دن بعد کھول دی گئی

یاد رہے کہ ماضی میں بھی عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں، جس کی وجہ عید کے موقع پر مسافروں کو اپنے آبائی گھروں کی طرف روانہ ہونا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس