اپریل 5, 2025 4:23 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان میں کہاں موسم کیسا ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے تفصیل جاری کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے( فائل فوٹو)

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

20 مارچ بروز جمعرات بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، مالاکنڈ اور وزیرستان سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور زیریں علاقوں میں گرم رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر کے چند مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی برقرار رہی۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ استور میں منفی 2 اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 17 سے 31، کراچی میں 21 سے 34، پشاور میں 11 سے 30، کوئٹہ میں 5 سے 24، گلگت میں 7 سے 21، مظفر آباد میں 9 سے 27، مری میں 5 سے 18، فیصل آباد میں 18 سے 31 اور ملتان میں 18 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں درجہ حرارت 4 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس