April 19, 2025 10:16 am

English / Urdu

Follw Us on:

نوروز تہوار: ایرانی اور دیگر لوگ بہار کی آمد پر اسے  کیوں مناتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

نوروز ایک قدیم تہوار ہے جو ہر سال بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔ نوروز کا مطلب ہے نیا دن، اور یہ نہ صرف ایرانی بلکہ وسطی ایشیا، ترکی، افغانستان، پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار ہزاروں سال پرانا ہے اور اسے فارسی کیلنڈر کے مطابق نئے سال کے پہلے دن منایا جاتا ہے۔

یہ دن قدرت کی تازگی اور زندگی کے نئے آغاز کی علامت ہے۔ اس دن کو گھروں کی صفائی کی جاتی ہے، نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں، اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔

نوروز کی ایک  خاص روایت ‘ہفت سین’ کہلاتی ہے جس میں سات ایسی چیزیں رکھی جاتی ہیں جو حرف ‘س’ سے شروع ہوتی ہیں، جیسے سیب، سبزہ اور سرکہ، جو خوشحالی، صحت اور محبت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔

نوروز کی دلچسپ سرگرمیوں میں چہار شنبہ سوری  بھی شامل ہے ،نوروز سے پہلے منگل کی رات کو ایران اور افغانستان میں چہارشنبہ سوری منایا جاتا ہے، جس میں لوگ جلتی ہوئی آگ کے اوپر سے چھلانگ لگاتے ہوئے یہ کہتے ہیں

“زردی من از تو، سرخی تو از من” (یعنی میری زردی تجھ میں اور تیری سرخی مجھ میں)

اسی طرح ایرانی ہفت سین میں رکھا جانےوالا سبزہ  نوروز کے 13ویں دن دریا یا نہر میں بہا دیتے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پچھلے سال کی مشکلات ختم ہو گئیں اور نیا سال خوشیوں کا پیام لے کر آیا ہے۔

نوروز کا سب سے خاص پہلو لوگوں کا آپس میں میل جول بڑھانا اور گلے شکوے مٹا کر ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ بچے عیدی لیتے ہیں، لوگ دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں اور روایتی کھانے بنائے جاتے ہیں۔ کچھ مقامات پر موسیقی، رقص اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جیسے بہار آ کر درختوں کو نیا رنگ دیتی ہے، ہمیں بھی ویسے ہی بہار کے ساتھ اپنی زندگی کو ایک نیا  رنگ دینا چاہیے ، پرانی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے اور نئے مواقع کا استقبال کرنا چاہیے۔ نوروز صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ امید، خوشی اور زندگی کے حسن کا جشن ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس