Follw Us on:

آخری مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شرجیل انعام میمن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سڑکوں، شاہراہوں اور دیہی علاقوں کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہماری پولیس فورس فعال طور پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کر رہی ہے، آخری مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مارچ تا 15 مارچ 2025 کے دوران سندھ پولیس نے 143 مقابلے کیے، جن میں 283 مجرموںکو گرفتار اور 68 گینگز کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں 18 بدنام جرائم پیشہ افراد مارے گئے، جب کہ 1,706 مجرموں اور 27 پتھاریداروں کو گرفتار کیا گیا، سندھ پولیس نے 592 اشتہاری مجرموں اور 1,471 مفروروں کو کامیابی سے گرفتار کیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ شکارپور کے کچے میں پولیس نے دو ڈاکو کو ہلاک کیا اور ڈاکوؤں کے پانچ ٹھکانے مسمار کر دیے، مجرموں کے زیر استعمال کشمور کے کچے کے علاقے میں 20 ٹھکانے اور گھوٹکی کے کچے میں دو ٹھکانےمسمار کر دیے گئے، پولیس کی کارروائیوں نے شکارپور، کشمور اور گھوٹکی میں مجرموں کو نمایاں طور پر کمزور کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جارحانہ حکمت عملی نے صوبہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، حکومت سندھ مکمل طور پر پُر عزم ہے کہ کوئی بھی مجرم انصاف سے بچ نہ پائے، اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیوں میں 11 مجرم مارے گئے اور 1,355 گرفتاریاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے، سندھ جرائم سے پاک اور ایک پرامن اور خوشحال صوبہ بننے جا رہا ہے، عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت اپنے شہریوں کے لیے سندھ کو مزید محفوظ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مجرم جو برسوں سے انصاف سے چشم پوشی کر رہے تھے، اب جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی قانون کی گرفت سے بالاتر نہیں، حکومت سندھ اسٹریٹ کرائم کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہماری پولیس فورس فعال طور پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کر رہی ہے، آخری مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں، شاہراہوں اور دیہی علاقوں کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس