Follw Us on:

پاکستانی حکومت فلسطینیوں کے حق میں امریکا کے ساتھ سخت مؤقف سے بات کرے:منعم ظفر خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

فلسطین میں امریکا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے ، امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا ہے کہ ہمارا مطالبا ہے کہ پاکستانی حکومت فلسطینیوں کے حق میں امریکا کے ساتھ سخت مؤقف سے بات کرے

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں بوٹ بیسن تا امریکی قونصلیٹ مارچ کیا گیا، کراچی کے شہری تمام اضلاع سے قافلوں اور جلوسوں کی صورت میں بوٹ بیسن پہنچے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں پچھلے ڈیڑھ سال سے نسل کشی کی جا رہی ہے اور اس کی امریکا ہتھیار اور ڈالر دے کر پشت پنہائی کر رہا ہے، گزشتہ تین دنوں میں 727 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یواین او، او آئی سی  اور کریمنل کورٹ  انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، کیا انہیں فلسطین میں نسل کشی ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی؟

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت فلسطنیوں کے حق میں او آئی سی کا اجلاس بلائے اور امریکا کے ساتھ سخت مؤقف سے بات کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس