اپریل 9, 2025 12:19 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

نسل کشی یا کچھ اور؟ قلات میں فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ (فوٹو: گوگل)

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چاروں مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

نجی نشریاتی ادارے دنیا نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 3 کا تعلق صادق آباد اور 1 کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، جاں بحق ہونے والے مزدور صادق آباد سے خضدار میں بورنگ کا کام کرنے کے لیے گئے تھے، جن کی شناخت منور، ذیشان، امین اور دلاور کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ گرفتار؟ صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق 4 مزدوروں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بی ایل اے کے شدت پسندوں نے کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی جعفر ایکسپریس پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس