Follw Us on:

جعلی ویزوں پر برطانیہ میں جانے کی کوشش، 25 پاکستانی طلباء کو جیل بھیج دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جعلی ویزوں پر برطانیہ میں آباد ہونے کی کوشش، 25 پاکستانی طلباء کو جیل بھیج دیا گیا( فائل فوٹو)

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جعلی ویزوں کے ذریعے برطانیہ میں آباد ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طالب علموں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبا کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کے روبرو پیش کیا گیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ طلباء نے برطانیہ میں داخل ہونے اور آباد ہونے کی کوشش میں پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

سماعت کے دوران وکلاء نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 24 مارچ کو مقرر کی ہے، جس کے دوران وہ اس معاملے پر قانونی دلائل سنے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں طالب علم سیاسی اور معاشی بحران ہونے کی وجہ سے یورپ میں اپنا مستقبل آزمانے کو زیادہ ترجیع دیتے ہیں، اب تک پاکستان سے ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی اپنے ملک کو خیر آباد کہہ کر یورپ اور دیگر ممالک میں کام کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس