Follw Us on:

ہم عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی کارکردگی کوسراہا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شہباز شریف نے ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو سراہا( فائل فوٹو)

وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں شہباز شریف نے ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری اچھی شروعات ہے لیکن ہمارا سفر ابھی  شروع ہوا ہے،ہمیں مستقبل بنیادوں پر ایک پائیدار نظام کی ضرورت ہے۔ہم عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی قسم کی خردبرد میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کیلئے جس قدر ہوسکا، کوشش کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ٹیکس کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی ہوئی ہے، چار ہفتوں میں بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس کی مد میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوئی۔

وزارت قانون و انصاف کے اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بھی پنجاب میں رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناعی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس