اپریل 5, 2025 1:08 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
چوتھا ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف یٹنگ جاری

سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے بولرز  نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بنائے گئے 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 16.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کا ہدف کے تعاقب میں آغاز نہایت مایوس کن رہا، اوپنر محمد حارث صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز، کپتان سلمان علی آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی ایک، ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ خوشدل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث روف بھی 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عرفان خان نیازی نے 24 رنز بنائے جب کہ عبدالصمد 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ابرار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، زکری فولکس نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ول او رورک، جیمز نیشم اور اش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے،ان پانچ میچیز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو1-2 کی برتری حاصل ہے۔

میزبان ٹیم نے پہلے دو میچوں میں بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی تھی، تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے فرق کم کیا۔

پاکستان کی قیادت سلمان آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ٹی ٹونٹی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے شروع ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس