Follw Us on:

ہری پور میں مبینہ مفت خوری سے منع کرنے پر ایف سی اہلکاروں کا ریڑھی بان پر تشدد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مفت خوری سے منع کرنے پر ایف سی اہلکاروں نے خوانچہ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں مبینہ مفت خوری سے منع کرنے پر ایف سی اہلکاروں نے خوانچہ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں مبینہ طور پر ایف سی اہلکاروں نے مفت خوری سے منع کرنے پر ریڑھی بان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد مقامی افراد نے ریڑھی بان کی حمایت اور سینٹرل جیل ہری پور میں تعینات ایف سی اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سینٹرل جیل ہری پور میں تعینات ایف سی اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

ایف سی اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں نے دعوی کیا کہ ‘ہری پور سنٹرل جیل کی سکیورٹی فورسز ایف سی اہلکار روزانہ اس غریب ریڑھی بان سے مفت فروٹ لیتے ہیں. آج نہ دینے پر بدمعاشی کرنے لگ گئے اور غریب ریڑھی والے پر چاروں نے مل کر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمے ان ایف سی اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسے جلوس پر پابندی، پیپلزپارٹی کا ریلی کا اعلان

متاثرہ ریڑھی بان پر تشدد کی شکایت شیئر کرنے والوں کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن میں واقع کی شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل ہری پور کی جانب سے اس پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس