Follw Us on:

بلوچ یکجہتی کمیٹی احتجاج کراچی، سمی دین سمیت 15 افراد گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں مزدوروں کے قتل عام اور جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرے۔ (فوٹو: جیو نیوز)

بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں صدر زینب مارکیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، پولیس نے سمی دین سمیت 15 افراد کو ہراست میں لے لیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق کراچی میں صدر زینب مارکیٹ کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت سمی دین کر رہی تھیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے سمی الدین بلوچ سمیت 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: استنبول میں احتجاج کی کوریج کرنے والے 10 صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا

واضح رہے کہ احتجاج کی وجہ سے پولیس نے پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا، جس کے باعث صدر، شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا اور لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف بھی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں مزدوروں کے قتل عام اور جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس