April 12, 2025 11:49 pm

English / Urdu

Follw Us on:

طاقت کے نشے میں بدمست اسرائیل کی بمباری، سات بچوں سمیت مزید 23 فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پرظلم وستم میں کمی نہ آئی، تازہ حملوں میں سات بچوں سمیت 23 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اسرائیلی فورسز نے ایک ہفتے میں دوسری بار پالمیرا شہر کے قریب دو شامی فضائی اڈوں پر بمباری بھی کی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حسام شباط کے قتل اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز حمدان بلال کی مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاری پر غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر2023 سے اب تک  کم از کم 50,082 فلسطینیوں کی شہادت ہوچکی ہے اور 113,408 زخمی ہیں۔ 

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہدا کی تعداد 61,700 سے زیادہ بتائی ہے، میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملبے تلے لاپتہ ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔

حماس حملوں میں اب تک اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد مارے گئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی تجویز: امریکا اور حماس کا اتفاق، اسرائیل کے ردعمل کا انتظار

دوسری جانب غزہ کی سرزمین پر جنگ کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس دوران مصر نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کی صورت حال کو بحال کرنا ہے۔

یہ تجویز گزشتہ ہفتے پیش کی گئی تھی اور غزہ میں جاری خون ریز جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

اس تجویز کو دونوں طرف سے امریکا اور حماس نے پذیرائی دی ہے لیکن اسرائیل کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس