اپریل 5, 2025 12:32 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

وفاقی حکومت کا اضافی چارجز واپس لینے کا فیصلہ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 30 پیسے کمی متوقع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
(CPPA) نے فروری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین سے اضافی چارجز واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے نتیجے میں ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے فروری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دے دی ہے، جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

فروری میں 6.495 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جب کہ بجلی کمپنیوں کو 6.666 ارب یونٹ فراہم کیے گئے۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے رہی، جب کہ ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ فروری میں 27.12 فیصد بجلی پانی سے، 15.02 فیصد مقامی کوئلے سے اور 1.56 فیصد درآمدی کوئلے سے حاصل کی گئی۔ اس کے علاوہ 10.32 فیصد گیس، 14.11 فیصد درآمدی ایل این جی اور 26.59 فیصد جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔

اس حکومتی فیصلے سے بجلی صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم حتمی منظوری نیپرا کی سماعت کے بعد دی جائے گی۔ صارفین کو کتنی ریلیف ملے گی؟ اس کا فیصلہ کل نیپرا کرے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس