لاہور باٹا پور کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کرکے ضعیف باپ کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق محمد رفیق کو اس کے بیٹے نعیم نے سینے پر گولی ماری، جس کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ ملزم نعیم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ گھریلو ناچاقی کے باعث کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، پولیس نے اسلحہ کے زور پر 1300 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم نعیم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اس کے والد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔