اپریل 4, 2025 7:04 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان میٹرز اسپیشل: ترکیہ میں احتجاج کیوں، قصوروار کون، اصل معاملہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی ہفتہ بھر قبل گرفتاری کے بعد سے ترکیہ میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

کوئی ان مظاہروں کو بڑا تو کوئی بہت بڑا قرار دیتا ہے۔ اردوان مخالفین، اپوزیشن رہنما کے خلاف کارروائی کو سیاسی انتقام جب کہ حکومت اسے کرپشن کے خلاف عدلیہ کا اقدام کہتی ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے نتیجے میں جہاں تاریخی مسجد کی بےحرمتی کی گئی، تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے وہیں 1100 سے زائد افراد گرفتار ہیں۔

ترک اداروں نے احتجاج سے امریکی اور دیگر غیرملکی شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج سے ربط رکھنے والے ایک امریکی شہری کو ترکیہ بدر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ترکیہ میں احتجاج کی اصل وجہ کیا، اپوزیشن رہنما کا قصور کتنا، ترک صدر اردوان کس  مشکل میں ہیں اور دیگر موضوعات پر ’پاکستان میٹرز‘ کے خصوصی نشریہ میں سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ انقرہ سے ترک صحافی مہمت اوزترک، پاکستان سے ترک امور کے ماہر اور ترکیہ اردو کے ایڈیٹر حافظ محمد احسان، ایڈیٹرپاکستان میٹرز شاہد عباسی نے شرکت کی ۔

مہمت اوز ترک نے کہا کہ ترکیہ ایک جمہوری ملک ہے اور پر امن احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، لیکن اس وقت ترکیہ میں جو بھی ہو رہا ہے وہ قابل افسوس ہے۔

مہمت اوزترک کے مطابق استبول کے میئر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے دعوی کے برعکس اصل معاملہ کچھ اور ہے، حقیقت میں اس معاملے کا آغاز صدر اردوان نے نہیں بلکہ خود اکرم امام اوغلو کی جماعت کے لوگوں کی شکایت پر ہوئی تفتیش سے ہوا ہے۔

ترکیہ میں احتجاج کے مختلف پہلو ‘پاکستان میٹرز’ کی حالیہ ایپیسوڈ میں دیکھیں اور اس موضوع پر اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں ہم سے شیئر کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس