یوٹیوب نے مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنے والے صارفین کے لیے کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق یوٹیوب کے شارٹس ویڈیوز کے ویوز کاؤنٹ سسٹم میں تبدیلی کی جائے گا۔
یوٹیوب کمپنی کے مطابق 31 مارچ سے صارفین کو اپنی مختصر ویڈیوز کی کارکردگی جانچنے کے لیے مزید واضح اعداد و شمار فراہم کیے جائیں گے۔
نئے سسٹم کے تحت یوٹیوب شارٹس ویڈیوز میں یہ دیکھا جا سکے گا کہ کسی ویڈیو کو کتنی بار پلے یا ری پلے کیا گیا، جب کہ اس سے قبل صرف ویڈیو دیکھنے کا مجموعی وقت شمار کیا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں: اضافی بجلی کو کرپٹو مائننگ کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ویڈیوز کی رسائی کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور اپنی مواد کی حکمت عملی میں بہتری لا سکیں۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد یوٹیوب شارٹس کا ویوز سسٹم ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز جیسا ہو جائے گا، جہاں ویڈیوز کو دیکھے جانے یا ری پلے کے نمبروں کو واضح طور پر دکھایا جاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی اہلیت یا صارفین کی آمدنی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صارفین اب بھی شارٹس ویڈیوز دیکھے جانے کے دورانیے کو ایڈوانسڈ موڈ میں جا کر دیکھ سکیں گے، جسے اب ‘انگیجڈ ویوز’ کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نئی اپ ڈیٹ 31 مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔