پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے دوران بازاروں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے خواتین پر مشتمل بائیک اور سائیکل اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس اسکواڈ کا مقصد شہریوں، خصوصاً خواتین کو جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یہ اسکواڈ بازاروں اور عوامی مقامات پر تعینات ہوگا اور چوری، جیب تراشی، ہراسمنٹ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائی کرے گا۔
پولیس کے مطابق، اسکواڈ کو فوری رسپانس، پیٹرولنگ اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ عید کے دنوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے