پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
نجی نشریاتی ادارے ’جیو نیوز‘ کے مطابق پشاور انتظامیہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شور مچانے والی بائیکس پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دریاؤں اور ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ تیرنے پر بھی سخت ممانعت ہوگی، جب کہ کشتیوں اور جھولوں پر مقررہ گنجائش سے زائد افراد بٹھانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ’کمرشل کمپنیوں پرامریکی پابندیاں یکطرفہ اور بِلاجواز ہیں‘ پاکستان
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔