اپریل 5, 2025 12:37 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پیپلزپارٹی، ن لیگ مذاکرات۔ ‘گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کا’ اہم مطالبہ مان لیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پیپلزپارٹی، ن لیگ مذاکرات۔ 'گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کا' اہم مطالبہ مان لیا گیا( فائل فوٹو)

وفاق میں اتحادی اور سندھ و بلوچستان کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات سے متعلق ایک منفرد معاملہ سامنے آیا ہے۔

پاکستانی ٹیلی ویژن چینل اے آر وائی کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا اہم مطالبہ مانتے ہوئے ان کے گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

پی پی نے پنجاب حکومت سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی پرانی گاڑیوں کا شکوہ کیا تھا ، جس پر ن لیگ نے گاڑیوں کی تبدیلی کی یقین دہائی کرائی ہے۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو گورنر پنجاب کی دیگر شکایات بھی جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مزید پڑھیں: سیفٹی انڈیکس: پاکستان نے امریکا، برطانیہ اور انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا

مزید براں مذاکرات میں گورنر کے آبائی حلقے میں سیاسی اور انتظامی مداخلت نہ کرنے  اور ضلع میں متعلقہ شکایات دور کرنے کی بھی یقین دہائی کرائی ہے۔

گورنر پنجاب کے بیشتر تحفظات جلد دور ہونا شروع ہو جائیں گے اور پنجاب حکومت اٹک میں ترقیاتی کاموں کیلیے خصوصی فنڈز جاری کرے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس