اپریل 5, 2025 1:07 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

کیا ناپا فنکاری سیکھنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان میں فنون لطیفہ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ادارہ، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ( ناپا)ملک کے باصلاحیت فنکاروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ نہ صرف تھیٹر اور موسیقی کی اعلیٰ تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ عملی تربیت کے ذریعے طلبہ کو پروفیشنل دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔

ناپا کا قیام 2005 میں عمل میں آیا تھا اور تب سے یہ ادارہ پاکستان میں تھیٹر، موسیقی اور دیگر فنونِ لطیفہ کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ یہاں ملک کے نامور اساتذہ اداکاری، اسٹیج پروڈکشن اور موسیقی کی تربیت دیتے ہیں، جس سے طلبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میٹرز سے اسامہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناپا پاکستان میں تھیٹر اور فنی مہارت سکھانے میں بہترین ثابت ہو رہا ہے،اس ادارے میں پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی طالب علم سیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

انس خالد نے پاکستان میٹرز کو بتایا کہ ناپا میں آپ کو سکرپٹ،سٹوری ٹیلنگ اور خصوصی طور پر ایکٹنگ کی کلاسز دیکھنے کو ملے گی اور یہ ادارہ پاکستان میں بہترین کارکردگی کہ وجہ سے اپنی مثال آپ ہے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس