اپریل 3, 2025 12:51 شام

English / Urdu

Follw Us on:

عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی قیمتیں، پاکستان میں فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت $0.30 اضافے کے ساتھ $34.40 فی اونس ہو گئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2,380 روپے مہنگا ہو کر 3,23,380 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 2,041 روپے اضافے کے بعد 2,77,246 روپے کا ہو گیا۔

22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد 10 گرام کی نئی قیمت 2,54,151 روپے ہو گئی ہے، جس میں 1,871 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا $22 اضافے کے بعد $3,074 پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط چاندی فی تولہ 30 روپے اضافے کے ساتھ 3,610 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام چاندی 2,096 روپے اضافے کے بعد 3,096 روپے کی ہو گئی۔

مزید یہ کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت $0.30 اضافے کے ساتھ $34.40 فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹس میں تبدیلی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار اور تاجر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ عالمی معاشی رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس