Follw Us on:

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image (10)
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان، کیا ردوبدل ہوا؟

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس