اپریل 3, 2025 12:47 شام

English / Urdu

Follw Us on:

مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کا انضمام، xAI نے X خرید لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ایلون مسک نے مارچ 2023 میں xAI کی بنیاد رکھی تھی۔ (فوٹو: دا نیشن)

معروف بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی xAI نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) کو خرید لیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے دی نیشن کے مطابق یہ اعلان جمعہ کے روز خود ایلون مسک نے ایکس پر کیا کہ @xAI نے @X کو ایک آل اسٹاک معاہدے کے تحت حاصل کر لیا ہے، جس میں xAI کی مجموعی مالیت 80 ارب ڈالر، جب کہ X کی 33 ارب ڈالر رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے مارچ 2023 میں xAI کی بنیاد رکھی تھی، جو AI چیٹ بوٹ “گروک” کی تیاری کے لیے مشہور ہے۔ یہ چیٹ بوٹ اب X کے پلیٹ فارم پر ضم ہو چکا ہے۔

ایلون مسک کے مطابق X ایک ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر ہے، جہاں 600 ملین سے زائد صارفین حقیقی وقت میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں X کو ایک مؤثر اور کامیاب کمپنی میں بدلا گیا ہے، جو مستقبل میں مزید ترقی کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ xAI اور X کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور یہ خریداری دونوں کمپنیوں کے انضمام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس