اپریل 5, 2025 12:35 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

‘معاہدہ نہ ہوا تو بمباری ہوگی،’ ٹرمپ کی ایران کو سنگین دھمکی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جوہری پروگرام مکمل طور پر شہری مقاصد کے لیے ہے۔ (فوٹو: گوگل)

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت لہجہ اختیار کر لیا، دو ٹوک الفاظ میں دھمکی دے دی کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو بمباری ہوگی اور تہران پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تو ہو رہے تھے، مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو وہ چار سال پہلے کی طرح دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں گے۔

دوسری جانب ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شہری مقاصد کے لیے ہے اور وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

ایران نے عمان کے ذریعے ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے نئے معاہدے کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے سخت مؤقف اپنایا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابقہ صدارت کے دوران 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کر لیا تھا، جس کے بعد ایران پر یکطرفہ پابندیاں لگا دی گئی تھیں۔ اس فیصلے کے بعد ایران نے جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس