اپریل 3, 2025 12:52 شام

English / Urdu

Follw Us on:

الوداع رمضان، کیا عبادتوں کا سلسلہ برقرار رہے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

رمضان رخصت ہو چکا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ حقیقتاً الوداع ہے؟ وہی مہینہ جس میں ہم نے اللہ سے قربت کا سفر طے کیا، وہی راتیں جب آنکھوں سے بہتے آنسوؤں نے گناہوں کی معافی مانگی، وہی دن جب کسی بھوکے کا پیٹ بھرا۔ مگر اب کیا سب ختم ہو گیا؟

رمضان کا نور، وہ عبادات کی روشنی، وہ اللہ سے جڑنے کا احساس… کیا سب عید کی چمک دمک میں کھو جائے گا؟ وہ آنسو جو شب قدر میں بہائے، وہ لمحات جو سجدوں میں گزارے، کیا وہ سب ماضی بن جائے گا؟

ہم نے اس مقدس مہینے میں بھوکوں کی تکلیف کو محسوس کیا، ناداروں کی مدد کی، اللہ کی قربت کو پایا، مگر کیا اب سب بھلا دیا جائے گا؟ کیا اب وہی غفلت، وہی دوری، وہی بے حسی لوٹ آئے گی؟

یہ رمضان محض ایک مہینہ نہیں تھا، بلکہ ایک امتحان تھا، ایک پیغام تھا، ایک دعوت تھی کہ ہم بدل جائیں، کہ ہم بہتر ہو جائیں۔ یہ وقت ہے فیصلہ کرنے کا کہ رمضان کو اپنی زندگی سے جدا مت کریں، بلکہ اسے اپنے دلوں میں زندہ رکھیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس