پاکستان میں عید ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب تمام مسلمان اپنے دکھ درد بھلا کر سنت نبوی (ﷺ) کے مطابق عید کے دن خوشی مناتے ہیں۔ پاکستان مختلف علاقوں اور ثقافتوں کے لوگ ایک ہی ایک ہی دن عید مناتے ہیں جو کہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
ہر خطہ اپنے خاص انداز میں عید کی تیاری کرتا ہے اور مختلف روایات کے مطابق خوشیوں کا اظہار کرتا ہے۔ عید کی نماز، تہوار کی رونق یہ سب پاکستانی معاشرت کا حصہ ہیں۔ یہ دن ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔