اپریل 5, 2025 4:11 شام

English / Urdu

Follw Us on:

لسانیت کی سیاست نامنظور، پنجاب بھر میں بی ایل اے کے خلاف شدید احتجاج

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عوام نے بی ایل اے کی دہشت گرد کارروائیوں اور نہتے مزدوروں کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ (فوٹو: گوگل)

پنجاب کے مختلف شہروں میں بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، بہاولپور، گجرانوالہ، ہارون آباد، بہاولنگر اور ملتان سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

نجی نشریاتی اداارے سماء نیوز کے مطابق بلوچستان میں بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردی اور مہرنگ لانگو و اختر مینگل کی خاموشی پر بہاولپور کے شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے اور صوبائیت کے نعروں کو ختم کرنا ہوگا۔

گوجرانوالہ کے عوام نے مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کی مبینہ منافقت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ہارون آباد میں مظاہرین نے بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قوم کو اتحاد کا پیغام دیا۔

بہاولنگر میں عوام نے بی ایل اے کی دہشت گرد کارروائیوں اور نہتے مزدوروں کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ “دہشت گردی نامنظور” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

سرزمینِ اولیاء ملتان میں بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور بے گناہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ ظلم اور درندگی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس