اپریل 5, 2025 8:51 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پارٹی معاملات میڈیا پر نہ لائیں، بیرسٹر گوہر کی علی امین اور دیگر رہنماؤں سے درخواست

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پارٹی کے اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کے بجائے تنظیمی ڈھانچے میں ہی حل کیا جائے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سے کے پی ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پارٹی معاملات اور حالیہ بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی قیادت کے خلاف بیانات سے گریز کرنے اور محتاط طرزِ عمل اپنانے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کے بجائے تنظیمی ڈھانچے میں ہی حل کیا جائے۔

مزید یہ کہ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا سے امریکہ میں ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی مشاورت کی۔

مزید پڑھیں: پولیس اپنے طور پر مقدمہ کیسے کرسکتی ہے؟ عدالت نے پیکا میں گرفتار پولیس انسپکٹر کو رہا کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی چیئرمین کو صورتحال سے آگاہ کرنے اور علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیانات پر نظرثانی کی تجویز دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے حوالے سے بانی چیئرمین سے باضابطہ اجازت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ بےقاعدگیوں اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید یہ کہ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کی جانب سے سوشل میڈیا پر خفیہ دستاویزات شیئر کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر بانی چیئرمین سے انضباطی کارروائی کی سفارش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام رہنما پارٹی نظم و ضبط کا احترام کریں گے اور غیر ضروری بیانات سے گریز کریں گے تاکہ تنظیمی یکجہتی برقرار رہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس