اپریل 5, 2025 8:38 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

میکسڈ ریئلٹی: وہ جگہ جہاں خواب بھی حقیقت لگیں، یہ حقیقت ہے یا فریبِ نظر؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ٹیکنالوجی نے زندگی کے ہر شعبے کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اب ایک نئی اور دلچسپ ایجاد ‘میکسڈ ریئلٹی،’ حقیقت اور ڈیجیٹل دنیا کو یکجا کر رہی ہے۔

میکسڈ ریئلٹی یا ایم آر، ورچوئل ریئلٹی اور آگمنٹڈ ریئلٹی کا امتزاج ہے۔

یہ ٹیکنالوجی صارف کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتی ہے، جہاں وہ حقیقی ماحول میں رہتے ہوئے، ڈیجیٹل اشیاء کے ساتھ براہِ راست تعامل کر سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں جدید سینسرز، کیمرے، آڈیو سینسنگ اور کمپیوٹر ویژن کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل مواد کو حقیقت سے ہم آہنگ بنانا۔

مکسٹ ریالٹی کے استعمال کے لیے مخصوص ہیڈسیٹ یا سمارٹ گلاسز کی ضرورت ہوتی ہے، جو صارف کی آنکھوں کے سامنے حقیقی اور ڈیجیٹل دنیا کو ایک ساتھ پیش کرتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ صارف اپنے ہاتھوں سے ڈیجیٹل اشیاء کو “پکڑ” بھی سکتا ہے، جو اس تجربے کو مزید حقیقت کے قریب لے آتا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں طلبہ سائنسی تجربات، تاریخی مناظر اور جغرافیائی حقائق کو نہ صرف دیکھتے ہیں، بلکہ سمجھ بھی پاتے ہیں۔

طبی میدان میں سرجنز، پیچیدہ آپریشنز کی منصوبہ بندی مکسٹ ریالٹی کے ذریعے کرتے ہیں، جب کہ صنعتی شعبے میں ملازمین کو ٹریننگ دینے کے لیے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

سیاحت کے شوقین افراد، گھر بیٹھے دنیا کے مختلف حصوں کی سیر بھی کر سکتے ہیں، وہ بھی حقیقت جیسے تجربے کے ساتھ، تاہم، اس ٹیکنالوجی کو درپیش کچھ چیلنجز بھی ہیں۔

مکسٹ ریالٹی نہ صرف سستی ہوگی، بلکہ عام صارف کے لیے بھی باآسانی دستیاب ہو گی۔ مستقبل کی دنیا اب صرف تصور نہیں، حقیقت کا روپ دھار رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس