اپریل 6, 2025 11:05 شام

English / Urdu

Follw Us on:

یورپ میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج،ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے کیوں کیے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہزاروں افراد نے ہفتے کے روز یورپی شہروں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف احتجاج کیا( فوٹو: رائٹرز)

ہزاروں افراد نے ہفتے کے روز یورپی شہروں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف احتجاج کیا، یہ احتجاج مالیاتی منڈیوں کے لیے ایک مشکل ہفتے کے بعد ہوا، جب ٹرمپ نے عالمی سطح پر وسیع تر تجارتی محصولات کا اعلان کیا تھا۔

عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں’ ہینڈز آف’ مظاہرہ ڈیموکریٹس ابراڈ نے ترتیب دیا تھا، جو غیر ملکی امریکی شہریوں کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی آفیشل تنظیم ہے۔

برلن میں، جہاں مظاہرین نے ٹیسلا کے شوروم کے سامنے احتجاج کیا، انہوں نے اپنے ہم وطن امریکیوں سے اپیل کی کہ افراتفری کا خاتمہ کے لیے احتجاج کریں۔

فرینکفرٹ کے اوپران پلاتز پر جمع ہونے والے غیر ملکی ڈیموکریٹس گروپ کے ارکان نے امریکی صدر کی استعفیٰ کا مطالبہ کیا، ان کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ تھے جن پر ‘جمہوری نظام بحال کرو’اور ‘دنیا تمہارے جھوٹ سے تھک چکی ہے، ڈونلڈ جاؤ جیسے نعرے تھے۔

برلن میں، ایلون مسک کے لیے نعرے تھے ‘چپ رہو ایلون، کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا’ اور ایک کتے کے گلے میں ایسا بورڈ تھا جس پر لکھا تھا ‘ڈوگس اگینسٹ ڈوج’، جو کہ حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسک کی زیر قیادت حکومتی ادارے کے حوالے سے تھا، یہ ٹرمپ کی دوسری حکومت کا ایک اقدام تھا تاکہ وفاقی اخراجات میں فضول خرچی، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کو کم کیا جا سکے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تقریباً 200 افراد، زیادہ تر امریکی شہری، پلےس ڈی لا ریپبلک پر جمع ہوئے اور ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔ کچھ نے تقریریں کیں اور صدر کی مذمت کی، مظاہرین نے مختلف نوعیت کے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ظالم کا مقابلہ کرو’، ‘قانون کی حکمرانی’، ‘فیمینسٹس فار فریڈم ناٹ فاشزم’ اور ‘جمہوریت کو بچاؤ’ جیسے نعرے لکھے تھے

ٹرمپ اور مسک کے خلاف احتجاج دیگر یورپی شہروں میں بھی ہوا، جن میں لندن اور لسبن شامل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس