اپریل 6, 2025 3:19 شام

English / Urdu

Follw Us on:

موبائل کی لت: ہم اپنے فون کے بغیر کتنا وقت گزار سکتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

موبائل اب ضرورت سے زیادہ عادت بلکہ لت بن چکا ہے،وقت سے زیادہ موبائل استعمال کرنا انسانی صحت کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کبھی غور کریں کہ آپ کا دن کیسے گزرتا ہے؟ صبح آنکھ کھلتے ہی سب سے پہلا کام کیا ہوتا ہے؟ موبائل چیک کرنا! رات سونے سے پہلے آخری کام؟ موبائل! دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں، تب بھی ایک ہاتھ میں موبائل، یہاں تک کہ کسی اہم میٹنگ میں بھی، ہماری نظریں بار بار فون کی طرف جاتی ہیں۔

یہ کوئی عام عادت نہیں، بلکہ ایک ذہنی اور جذباتی لت ہے، جو ہماری زندگی پر کئی منفی اثرات ڈال رہی ہے،زیادہ اسکرین ٹائم ہماری آنکھوں کی روشنی کم کر رہا ہے، نیند کو متاثر کر رہا ہے، اور ذہنی دباؤ کو بڑھا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ڈپریشن اور احساسِ کمتری کا باعث بنتا ہے، کیونکہ ہم دوسروں کی چمکتی دمکتی زندگیوں کو دیکھ کر اپنی زندگی کو کم تر سمجھنے لگتے ہیں۔

اپنے گھر میں کچھ جگہوں کو ‘نو فون زون’ قرار دیں، جیسے بیڈ روم، کھانے کی میز، اور فیملی گیدرنگز،اس سے آپ کو اصل زندگی کے لمحات انجوائے کرنے کا موقع ملے گا۔

اپنے موبائل میں جا کر دیکھیں کہ آپ روزانہ کتنے گھنٹے فون استعمال کر رہے ہیں؟ جب حقیقت کا سامنا ہوگا، تب ہی تبدیلی آئے گی۔

ہفتے میں ایک دن یا کم از کم چند گھنٹے سوشل میڈیا سے مکمل بریک لیں! آپ دیکھیں گے کہ آپ کا ذہن کتنا ہلکا محسوس کرے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس