اپریل 7, 2025 7:24 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مطلوب دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین 'مطلوب'دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی نے دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ 

دونوں فورسز نے مل کر تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کرلیا۔ یہ دہشت گرد “فتنہ الخوارج” گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جسے حکومت پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔

گرفتار دہشت گردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طیب عرف محمد شامل ہیں، جو کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ 

سندھ رینجرز کے مطابق یہ تینوں دہشت گرد “حافظ گل بدھور” گروپ کے اہم ارکان ہیں، جنہوں نے سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں حصہ لیا۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

نعیم اللہ عرف عمر زالی نے 2014 میں فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ وازِریستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ اس کا خاندان بھی اسی دہشت گرد گروہ کے اہم کمانڈروں میں شامل تھا، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کراچی میں آ کر اس نے اپنے نیٹ ورک کو فعال کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی اور رفتار کے ایڈیٹر فرحان ملک کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور

انعام اللہ نے 2017 میں اس گروپ میں شمولیت اختیار کی اور وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کئی حملوں میں حصہ لیا۔ 

اس کا بھائی بھی اسی گروپ کا حصہ تھا اور وزیرستان میں بہت سرگرم تھا۔ انعام اللہ کراچی آ کر گروپ کے نیٹ ورک کو بڑھانے میں ملوث تھا۔

محمد طیب جو 2023 میں اس گروپ کا حصہ بنا وہ اپنے بھائی کی ہلاکت کے بعد کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے آیا تھا۔ اس نے گروپ کی کارروائیوں میں سہولت کاری کا کام کیا۔

رینجرز کے مطابق یہ تینوں دہشت گرد کراچی میں مزید دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن ان کی گرفتاری نے ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔ 

ان دہشت گردوں کو گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس