Follw Us on:

پاکستان کی 75 فیصد صنعت کسانوں کے کندھوں پر، کسان سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ملک کی معیشت میں زراعت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور کسان اس نظام کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ طبقہ آج بھی اپنے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

حالیہ برسوں میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، پانی کی قلت، فصلوں کی مناسب قیمت کا نہ ملنا، اور زرعی قرضوں پر سود جیسے مسائل نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ان تمام مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی توجہ حاصل کرنے کے لیے لاہور میں آل پاکستان کسان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے کسانوں نے شرکت کی۔

کسانوں نے کھلے الفاظ میں اپنے دکھ، پریشانیاں اور مطالبات پیش کیے۔ لیکن افسوسناک بات یہ رہی کہ اس اہم کانفرنس میں حکومت یا متعلقہ اداروں کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا، جس نے کسانوں کی مایوسی میں مزید اضافہ کر دیا۔ یہ رویہ حکومتی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اگر حکومت نے کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہ لیا تو نہ صرف زراعت کا شعبہ مزید زوال کا شکار ہوگا بلکہ ملکی معیشت پر بھی اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس