Follw Us on:

وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کردی

7 اپریل 2025 کا دن انڈین کرکٹ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا جب وراٹ کوہلی نے ایک اور یادگار کارنامہ سرانجام دے دیا۔ 

یہ وہ دن تھا جب کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 13 ہزار رنز مکمل کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کن کارکردگی دکھائی بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ 

اس ریکارڈ کے ساتھ ہی وہ بنے انڈیا کے پہلے کھلاڑی جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی پی ایل 2025 کے ایک میچ میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری تھا۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی کو 17 رنز کی ضرورت تھی تاکہ وہ 13 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر سکیں۔

کوہلی نے نہ صرف اس ہدف کو حاصل کیا بلکہ اپنے کھیل کا ایسا رنگ دکھایا کہ ہر کرکٹ شائقین کی نظریں اس پر جمی رہیں۔ جیسے ہی انہوں نے 17 رنز مکمل کیے تو پورا اسٹیڈیم گونج اُٹھا۔

ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی کرس گیل کے بعد کوہلی وہ دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ 

کوہلی نے یہ کارنامہ اپنی 386 ویں اننگز میں سرانجام دیا ہے، یہ کامیابی اس بات کا غماز ہے کہ کوہلی نہ صرف انڈیا کے لیے بلکہ عالمی کرکٹ میں بھی ایک ستون بن چکے ہیں۔

اگر اننگز کے اعتبار سے تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز کی بات کی جائے تو کرس گیل 381 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، جبکہ کوہلی نے 386 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا جو کہ ایک شاندار کامیابی ہے۔ 

ان کے بعد ایلکس ہیلز، شعیب ملک اور کیرون پولارڈ جیسے کھلاڑی ہیں جو اس فہرست میں شامل ہیں مگر وراٹ کی رفتار اور تسلسل سب پر غالب ہے۔

وراٹ کوہلی کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ کرکٹ کے کھیل کو بھی نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں اس کامیابی کے بعد وراٹ کوہلی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: دمتری بائیول کا ہیوی ویٹ ٹائٹل چھوڑنے کا اعلان، کیا یہ ‘انتہائی غیر ذمہ دارانہ’ فیصلہ ہے؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس