Follw Us on:

عمران خان کا سیاسی سفر: ماہرِ نجوم نے مستقبل بتا دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان کی سیاسی فضا ایک بار پھر بدلتی نظر آ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق 2025 کا سال سیاسی استحکام کے ابتدائی قدموں کا سال ہو سکتا ہے، اگرچہ مکمل بہتری کی توقع ابھی قبل از وقت ہے، مگر 2024 کے مقابلے میں حالات کچھ بہتر محسوس ہو رہے ہیں۔ اس سال کو نمریالوجی میں نائن نمبر سے منسلک کیا گیا ہے، جو طاقت، اختتام اور ایک نئی شروعات کا استعارہ مانا جاتا ہے۔

پاکستان میٹرز کی اس اسپیشل پوڈکاسٹ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے تجزیہ دیا گیا ہے اور پیشگوئی کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ حکومت جون، جولائی اور اگست کے مہینے بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے گزار لیتی ہے، تو ان کی پوزیشن اتنی مستحکم ہو جائے گی کہ پھر انہیں اقتدار سے ہٹانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو جائے گا۔ اس صورت میں یہ پہلی حکومت بن سکتی ہے جو اپنی مدت پوری کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مہینوں کے دوران غیر متوقع مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ بین الاقوامی یا اندرونی سطح پر چھپے ہوئے عناصر فعال ہو سکتے ہیں، جو حکومت کے لیے کسی بڑی آزمائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ سال ان پوشیدہ دشمنوں کے بے نقاب ہونے کا سال بھی کہلایا جا رہا ہے۔

عمران خان کے حوالے سے بھی دلچسپ پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔ ان کے لیے ریلیف، ایز یا رہائی کے امکانات تو موجود ہیں، لیکن اقتدار کی راہ ابھی دور دکھائی دیتی ہے۔ اگرچہ مستقبل میں ایک بار پھر وہ اقتدار میں آ سکتے ہیں، تاہم موجودہ وقت میں ان کی واپسی کی کوئی واضح راہ نظر نہیں آتی۔

دوسری جانب مریم نواز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ان کے وزیراعظم بننے کی کوئی فوری امکانات موجود نہیں۔ ان کے زوڈیک سائن “سکورپیو” کے مطابق ان کے لیے یہ وقت کچھ سازگار ضرور ہے، لیکن بعض سخت پروپیگنڈا یا سیاسی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے برعکس بلاول بھٹو زرداری کا زوڈیک سائن نہایت طاقتور بتایا جا رہا ہے۔ ان کی سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہوں گی اور انہیں طاقت کے ایوانوں میں جگہ ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ آنے والے وقت میں ان کا کردار پہلے سے زیادہ مؤثر نظر آئے گا۔

شباز شریف جن کا زوڈیک سائن لیبرا ہے، کے لیے آنے والے تین مہینے چیلنجنگ ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر وہ یہ دورانیہ عبور کر لیتے ہیں تو پھر حکومت کا تسلسل ممکن ہے۔

نواز شریف کی خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ دانستہ طور پر بیک اسٹیج کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ کسی نئی سیاسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کے ستارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ فی الحال کسی بڑی سیاسی مہم جوئی سے گریز کریں گے اور پس پردہ رہ کر پارٹی کو سنبھالتے رہیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس