Follw Us on:

سیاسی افق پر تبدیلی کی لہر: کیا 2025 پاکستان کے لیے نیا موڑ ثابت ہوگا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ماہر علمِ نجوم سمرانہ شاہ نے پاکستان میٹرز کے ساتھ پوڈکاسٹ میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم پیش گوئیاں کی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کی نسبت 2025 زیادہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے، اگرچہ مکمل بہتری کی توقع نہیں، لیکن یہ سال پاکستان کے لیے ایک نئے آغاز کی صورت میں آ سکتا ہے۔

سمرانہ شاہ نے بتایا کہ اگر موجودہ حکومت جون، جولائی اور اگست کے تین مہینے مکمل کر لیتی ہے، تو یہ پہلی حکومت ہو گی جو اپنی مدت پوری کرے گی۔ تاہم، ان تین مہینوں میں کچھ مشکلات اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

عمران خان کے حوالے سے سمرانہ شاہ نے کہا کہ فوری طور پر ان کے اقتدار میں واپس آنے کے امکانات کم ہیں، لیکن مستقبل میں ایک موقع ضرور ملے گا۔

انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے سیاسی مستقبل پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق، بلاول بھٹو کا سیاسی سٹرونگ سائن ہے اور وہ زیادہ فعال نظر آئیں گے، جب کہ مریم نواز کی پوزیشن فی الحال زیادہ واضح نہیں۔

نواز شریف کی خاموشی کے حوالے سے سمرانہ شاہ نے کہا کہ وہ اس وقت سیاسی طور پر سائیڈ لائن پر ہیں اور دوبارہ طاقت میں آنے کے امکانات کم ہیں۔

سمرانہ شاہ نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر بھی 2025 میں قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں کے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سال دنیا بھر میں تبدیلیوں کا باعث بنے گا، اور پاکستان میں بھی سیاسی اور معاشی منظرنامے میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ پیش گوئیاں پاکستان کے سیاسی مستقبل کو ایک نیا رخ دے سکتی ہیں، جس میں کئی چیلنجز اور مواقع شامل ہوں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس