Follw Us on:

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیرِاعظم شہباز شریف نے منسک کے وکٹری سکوائر کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول رکھے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعظم شہبازشریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے منسک کے وکٹری سکوائر کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول رکھے۔ وکٹری سکوائر جنگِ عظیم دوم میں جاں بحق فوجی اہلکاروں کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِاطلاعات عطاء اللہ تاڑر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزارتِ خارجہ، حکومتِ پاکستان کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 اور 11 اپریل 2025 کو جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، دیگر وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے اہم دورۂ پاکستان کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔ اپنے قیام کے دوران، وزیراعظم پاکستان صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن میں فروری 2025 میں آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اور اپریل 2025 میں ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ شامل ہیں۔ ان روابط نے وزیراعظم کے دورے کی راہ ہموار کی ہے۔

دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور مسلسل شراکت داری کا مظہر ہے، جو دونوں ممالک کے باہمی مفاد اور خطے میں امن و ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس