Follw Us on:

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا( فائل فوٹو)

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو پانچ سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں 2-3 سے شکست دے دی۔

فائنل میچ کے آغاز میں نور زمان کو ابتدائی دو گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان کا کہنا تھا کہ “دو صفر کے خسارے کے بعد میرا واحد مقصد اپنے گیم پر فوکس رکھنا تھا۔ میں نے طے کر لیا تھا کہ آخر وقت تک فائٹ کرنی ہے، اور الحمدللہ کامیابی ملی۔”

فائنل تک رسائی کے سفر میں نور زمان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے چنداران کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے پہلا گیم 6-11 اور دوسرا گیم 2-11 کے واضح فرق سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور زمان کی کامیابی پر مبارکباد دی ، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نورزمان کی اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ نور زمان  نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔

 صدر آصف علی زرادری نے نورزمان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  نورزمان کےمزید بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکواش کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے،پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی باعثِ فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکواش فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان پر اعتماد کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس