Follw Us on:

امریکی سرپرستی میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج، لاہور میں غزہ مارچ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان میں جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں کا عنوان “غزہ تمہیں پکارتا ہے” رکھا گیا۔ یہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ لاہور میں غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔

لاہور میں ایک بڑی ریلی نمازِ جمعہ کے بعد ناصر باغ سے مال روڈ تک نکالی جارہی ہے، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی نے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے اور امریکا سمیت بڑی طاقتیں خاموش ہیں یا اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

مرکزی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) نے بھی ہر جمعے کو فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں اور کانفرنسوں کا اعلان کیا ہے۔ ایم ایم ایل کے صدر خالد مسعود سندھو نے علما سے اپیل کی ہے کہ جمعے کے خطبوں میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جائے اور دعاؤں میں فلسطین کے شہدا کو یاد رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: ‘ مسلم اُمہ بیدار ہو چکی’ جماعتِ اسلامی کا کراچی میں بھی احتجاج

جماعت اسلامی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اعلان کررکھا ہے (تصویر، پاکستان میٹرز)

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق لاہور میں مرکزی مارچ آج ہو رہا ہے۔ کراچی میں 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر، ملتان میں 18 اپریل کو گھنٹہ گھر چوک پر اور اسلام آباد میں 20 اپریل کو ایمبیسی روڈ پر ریلی نکالی جائے گی۔

پشاور میں بھی خواتین کی بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما عبدالوسع نے کی۔ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں بھی آج مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوں گے۔ مرکزی مظاہرہ بیت المکرم مسجد، گلشن اقبال کے قریب نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔ اتوار 13 اپریل کو کراچی میں شام 4 بجے “یکجہتی غزہ مارچ” کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ گزشتہ مہینوں میں اسرائیل اور فلسطینی حکمراں جماعت حماس کے درمیان مصر اور قطر کے تعاون سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا لیکن اسرائیل معاہدے کے باوجود غزہ پر حملے کرتا رہا اور بڑی تعداد میں عام عوام کو شہید کیا۔

لاہور کی تاریخی مال روڈ کو فلسطینی پرچموں اور بینرز سے مال روڈ کو سجا دیا گیا ہے۔ مال روڈ پر لاہور پولیس اور جماعت اسلامی رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ مختلف مقامات سے خواتین، بچے، طلبہ اور بزرگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان مسلسل اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا آیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کا بھی ذکر کیا جس میں 15 فلسطینی ایمرجنسی ورکرز کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

لوئر دیر میں بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے،تصویر: جماعت اسلامی

مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہر قائد میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی گھس بیٹھیو نے آج پورے خطہ کے حالات خراب کر دیے۔ خطہ میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف چند خیانت کار حکمرانوں نے بھی اپنا کردارادا کیا ۔ اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘امریکا کے سب پٹھو خاموشی توڑ دیں’ لاہور غزہ مارچ کے شرکاء کا مطالبہ

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مٹھی بھر صہیونیوں نے انسانیت کا چہرہ مسخ کر دیا۔ سارے مسلمان مل کر اسرائیل پر ایک گلاس ہانی ڈالیں تو اسرائیل ڈوب جائے گا۔ خطہ میں فلسطین کی جنگ صرف فلسطین تک محدود نہیں، یہ آگ ملک میں بھی آئے گی۔ اسرائیل ہمارے ملک میں بھی دہشتگردی کر رہا ہے۔ خطہ میں پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانی ہوگی۔

جماعت اسلامی کراچی کا بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ کا قتل عام جاری ہے، صیہونی طاقتیں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ ڈیڑھ سال میں 60 ہزار سے لوگوں کو شہید کردیا گیا، غزہ کی 90 فیصد آبادی کو بدترین بمباری کے زریعے تباہ کردیا گیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر خاموش ہیں،مغربی طاقتیں عیسائی و صیہونی سب کے سب یکجا ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر جماعت اسلامی دیر پائین کے زیرِ اہتمام غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

مارچ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: ’غزہ تمہیں پکارتا ہے

لاہور میں غزہ مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے یہاں جمع ہوکر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آپ کے دل فلسطینیوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل بمباری کررہا ہے، جس سے غزہ میں بچے شہید ہوتے ہیں، نیتن یاہو یہ امت اس ظلم کا تم سے انتقام لیں گے، تم سے ایک ایک بچے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غرور تو سات اکتوبر کو ہی ختم ہوگیا تھا۔ اسرائیل نہتے لوگوں پر وار کرتا ہے اور اسپتالوں، ڈاکٹروں اور بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔

 اسرائیل کو یہ طاقت امریکا سے ملی ہوئی  ہے، میرا پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن سے یہ سوال ہے کہ تم لوگوں کے منہ پر چھالے کیوں پڑ گئے ہیں، تم امریکا کی مذمت کیوں نہیں کرتے، ان کی دہشتگردی کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ یہاں سب اس چیز کے طلبگار ہیں کہ ٹرمپ ان کے سر پر ہاتھ رکھے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ہم وزیرِاعظم ہو یا صدر ہو، ہم آرمی چیف ہو یا کوئی چیف ہو، ہم ان سب پر حجت تمام کررہے ہیں اور ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ حجت صرف جماعتِ اسلامی تمام نہیں کررہی، یہ مائیں بہنیں حجت تمام نہیں کررہیں، یہ اللہ رب العالمین بھی دیکھ رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس