پاکستان میں جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ان ریلیوں کا عنوان “غزہ تمہیں پکارتا ہے” رکھا گیا ہے۔
یہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ لاہور میں غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔
لاہور میں ایک بڑی ریلی نمازِ جمعہ کے بعد ناصر باغ سے مال روڈ تک نکالی جارہی ہے، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کررہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی نے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔
لاہور کی تاریخی مال روڈ کو فلسطینی پرچموں اور بینرز سے مال روڈ کو سجا دیا گیا ہے۔ مال روڈ پر لاہور پولیس اور جماعت اسلامی رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
مختلف مقامات سے خواتین، بچے، طلبہ اور بزرگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔