Follw Us on:

‘ مسلم اُمہ بیدار ہو چکی’ جماعتِ اسلامی کا کراچی میں بھی احتجاج 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کراچی میں فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی میں میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 13 اپریل کو ایک اہم اور پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

ریلی کا مقصد مسلم دنیا کے اتحاد، مظلوم مسلمانوں کے حق اور عالمی سطح پر اسلامی بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا  ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف پہنچے، تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے اسی جذبے کے تحت عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ، بچوں اور دوستوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہوں اور شام چار بجے شارع فیصل، پھر تلی کے مقام پر جمع ہو کر اپنا دینی و قومی فرض ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہے  کہ یہ صرف ایک ریلی نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ پوری مسلم اُمہ بیدار ہو چکی ہے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس