Follw Us on:

عالمی ٹیرف جنگ سے سونا ایک بار پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 236 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ (فوٹو: گوگل)

امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں مسلسل سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 1800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 543 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 236 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، چکوال، مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف ہراس پھیل گیا

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس