April 12, 2025 11:54 pm

English / Urdu

Follw Us on:

اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا ہے، اقوامِ متحدہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کیے۔ (فوٹو: گوگل)

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں متعدد حملے ایسے کیے ہیں، جن میں صرف خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ کاروں نے بتایا ہے کہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے درمیان ایسے کم از کم 36 حملے کیے گئے جن میں نشانہ صرف خواتین اور بچے بنے۔

خلیجی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کیے، جن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جو اس بات کی سنگینی کو واضح کرتی ہیں کہ اسرائیلی بمباری کس حد تک عام شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛ رات بھر زمین کانپتی رہی، ایسا لگتا تھا جیسے قیامت آ گئی ہو، غزہ کے رہائشی

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر شدید بمباری کی اور بعض علاقوں میں زمینی پیش قدمی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے غزہ کے شمالی حصے پر جزوی قبضہ بھی کر لیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں جاری خواتین اور بچوں کے قتل عام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے یہ بربریت نہیں دیکھی تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ انسانیت مر چکی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس