سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اقتدار میں اُس وقت آئی جب ہم نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، آج وہ لوگ ہم پر تنقید کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی مشکل وقت کا سامنا ہی نہیں کیا۔
فواد چوہدری نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت میں لانے میں ہمارا کلیدی کردار رہا ہے۔ جن افراد نے پارٹی کی بنیاد رکھی اور اسے مقبول جماعت بنایا، آج وہی قیادت الزامات کی زد میں ہے جبکہ موجودہ قیادت محض بوٹوں سے محبت کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پچھلے 22 سال کہاں تھے؟ ہم نے پارٹی کی تشکیل، جدوجہد اور اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج پی ٹی آئی کی جو حالت ہے، اس میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جو قیادت اصل میں پارٹی چلا رہی تھی، اسے اسٹیبلشمنٹ نے دھکے مار کر باہر نکال دیا۔ پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں فعال رہنما یا تو زیرِ حراست ہیں یا منظرِ عام سے غائب ہیں۔