April 13, 2025 12:40 pm

English / Urdu

Follw Us on:

لاہور میں طبی عملہ سراپا احتجاج: مریم سرکار کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور کے چئیرنگ کراس پر گزشتہ پانچ روز سے طبی عملے کا احتجاج جاری ہے، جس میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

ایک سرکاری اسپتال کے ملازم نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہمیں ان اداروں میں کام کرتے ہوئے 15 سے 20 سال ہو چکے ہیں۔ اگر حکومت اس پالیسی پر عمل درآمد کرتی ہے تو ہمارے روزگار کا کیا بنے گا؟

اسی احتجاج میں شریک ایک خاتون ملازمہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہم سے آ کر براہِ راست بات کرے اور ہمارے مسائل سنے۔ کسی بھی ریاستی ادارے کو آؤٹ سورس کرنا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ اگر ہسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا گیا تو نہ صرف ہماری نوکریاں خطرے میں پڑ جائیں گی بلکہ عام عوام کو بھی علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس